راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پیپلز ٹریڈرز سیل کے جنرل سیکرٹری نوید کنول نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے حکومت فوری طور پر اس اضافہ کو واپس لےاپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ قوم پہلے ہی مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہے اوپر سے چینی آٹا مافیاز
نے بھی قیمتیں بڑھا کر جینا مشکل کر دیا ہے حکومت مہنگائی پر قابو پائے اور ان مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کرے۔