فیروز والہ(نامہ نگار) محکمہ زراعت تحصیل فیروز والہ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے وا ک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والاڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کی واک میں مختلف تنظیموں کے ارکان کے علاوہ محکمہ زراعت کے افسران نے بھی شرکت کی۔ واک مقبرہ موڑ سے شروع ہو کر شاہدرہ موڑ پر ا کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے کہا ہے کہ ہم مل جل کر ڈینگی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ڈینگی جان لیوا مرض ہے لیکن اختیاط کرنے سے اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ڈینگی سے بچنے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔