لاہور(کامرس رپورٹر)اخوت کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب کو گلوبل مین میگزین جانب سے ’’گلوبل مین آف دا ڈیکیڈ‘‘کا اعزاز دیا گیا۔ ڈاکٹر ثاقب کو یہ اعزاز ہلٹن لندن میں ہونے والی تقریب میں دیا گیا جس میں 35 ممالک سے مؤثر ترین افراد نے شرکت کی۔ جن میں یہ اعزاز ڈاکٹر امجد ثاقب کے نام ٹھہرا۔ گلوبل مین آف دی ڈیکیڈ کا اعزاز ان افراد کو دیا جاتا ہے جو انسانی بہتری کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی اور مسلمہ کام کر چکے ہوں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب اس سے پہلے ایشیا کے نوبیل پرائز ’’رامن مگساسے‘‘ ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ گزشتہ برس ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبیل امن انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ وہ اپنا اعزاز پاکستانی قوم کے نام انتساب کرتے ہیں جس نے اخوت کا ساتھ دیا اور لاکھوں لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع مہیا کیے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب کو بین الاقوامی سطح پر ’’عشرے کا بہترین شخص‘‘کا اعزاز
Jul 17, 2023