ویلڈنگ ‘ سموسہ کی دکان پر کام کرنیوالے طیب عباس ڈربن قلندرز میںمنتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جھنگ میں ویلڈنگ اور سموسہ کی دکان پر کام کرنے والے طیب عباس کا ڈربن قلندرز میں انتخاب ہو گیا ۔انہوںنے کہا کہ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام نے میری قسمت بدل دی ہے۔عاقب جاوید مجھے لاستھ مالنگا کے نام سے بلاتے ہیں۔طیب عباس کا باؤلنگ ایکشن سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا سے مشابہت رکھتا ہے۔میڈیا پر دیکھ کر لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام میں ٹرائلز دئیے۔عاقب جاوید اور ڈیرن گاف نے مجھے ٹرائلز میں منتخب کیا۔ شارٹ لسٹ ہونے سے قبل اپنے والد کے ہمراہ سموسہ کی دکان پر بھی کام کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...