لاہور(سپورٹس رپورٹر)سنٹرل ایشیا انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں ازبکستان نے پاکستان کو ہرا دیا۔تاشقند میں چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 2-3 سے شکست ہوگئی۔پاکستان کو ایک موقع پر 1-2 کی برتری حاصل تھی، ازبکستان نے آخری سیٹس جیت کر فتح حاصل کی۔ازبکستان کا پاکستان کیخلاف جیت کا اسکور 17-25, 25-15, 25-22, 21-25, اور 12-15 رہا۔