لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو 100 وکٹیں مکمل کرنے پر ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے تحفہ دیا گیا۔محمد رضوان نے ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی کو سوینئر پیش کیا، سوینئر گیند پرشاہین کی 100 وکٹوں کی یاد داشت کے طور پر 100 کا ہندسہ درج ہے۔قومی ٹیم کے بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ شاہین آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلئے رول ماڈل اور ایک متاثر کن شخصیت ہیں، دعا ہے شاہین آفریدی مزید کامیابیاں اپنے نام کریں۔محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے پشتو زبان میں بھی پیغام جاری کیا۔