9 مئی کے بعد ملک دشمن عناصر کے چہرے کھل کر سامنے آ گئے: عطاء تارڑ

Jul 17, 2023

قلعہ دیدار سنگھ (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی وزیراعظم وڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) اْمیدوار این اے 74 چوہدری عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر فوج کے خلاف عوام کو اکسایا گیا۔ سابق چیئرمین زاہد اسحاق وڑائچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ویلکم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’جوہد پور’’میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی ایز چوہدری بلال فاروق تارڑ، عادل بخش چٹھہ، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ شبیر حسین مغل، عاصم وڑائچ و دیگر نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقع کے بعد ملک دشمن عناصر کے چہرے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ کبھی وہ اسلامی ٹچ دے کر عوام خاص طور پر نوجوانوں کو گمراہ کیا کرتا تھا آج یہ چیخیں مار مارکر رو رہے ہیں جو ظلم کیا اس کا حساب تو دینا پڑے گا، حالانکہ تحریک انصاف کی حکومت میں بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کا میں آج بھی سامنا کررہا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں۔ انشاء اللہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں