لاہور (نامہ نگار) لاہور میں رواں سال گزشتہ ساڑھے 6 ماہ کے دوران بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 161 واقعات پیش آئے، جن میں 153 ملزموں کو گرفتار کیا جا سکا ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق دوران لاہور میں بچوں سے زیادتی کے 98 مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث 82 ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور 66 کے چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے۔ ان میں 14 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں جبکہ 2 اشتہاری ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب ا س عرصے میں بچیوں سے زیادتی کے 63 واقعات رونما ہوئے۔ جن میں 11 کی تفتیش جاری ہے اور 71 ملزموں کو گرفتار کر کے 44 چالان عدالتوں کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیادتی کے میں ملوث مفرور 3 اشتہاری مجرمان کو تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔