حکمرانوں کی 15 ماہ کارکردگی ڈرامہ‘ تیل معمولی سستا کرنا مذاق: سراج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پندرہ مہینوں میں حکومت کی کارکردگی کارنامہ نہیں صرف ڈرامہ ہے مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے چینی، آٹا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ حکومت معاشی حالات کی انتہائی بربادی،روپیہ کی تاریخی بے قدری اور زوال کے بعد تین فیصد بہتری کو کمال بنا کر پیش کرنے کی بجائے 58 فیصد ڈی ویلیو ہونے پر اپنی نا اہلی تسلیم کرئے عوام فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ مہنگائی کے یہ حالات ہیں کہ سفید پوش طبقہ بہ امر مجبوری اپنے اہل خانہ کو دو وقت کے کھانے میں بھی کمی پر مجبور ہو گیا ہے۔ ملک میں ایک طرف گندم کے bumper crop کے اعلان ہیں لیکن دوسری طرف آٹا عوام کی دسترس سے باہر ہو گیا ہے۔ موجودہ اور سابق حکمران حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہیں۔ حالات بدلنے کیلیے عوام کو ووٹ کا بہتر استعمال کرنا ہو گا۔ صرف جماعت اسلامی ملک میں سیاسی، معاشی، سماجی پولوشن کا سولوشن ہے۔ جماعت اسلامی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا مکمل وژن اور تجربہ کار ٹیم رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبائی ذمہ داران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوسط اور غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں۔ ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گیا۔ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ بجلی ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا۔ حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...