اسلام آباد(نا مہ نگار)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کی تقریب نکاح، صاحبزادہ خلیل احمد نے نکاح پڑھایا تقریب اسلام آباد میں ہوئی مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے تقریب میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان ،مرکزی سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبد الغفور حیدری شریک ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود ،وفاقی وزیر ہاسنگ مولانا عبد الواسع ،سنیٹر مولانا عطا الرحمان ،آغا محمود شاہ ایم این اے ،مولانا صلاح الدین ،اکرم خان درانی ،مولانا لطف الرحمان اور اسلم غوری ،انجینئر ضیا الرحمان ،مولانا عبید الرحمان شریک ہوئے ۔گورنر صوبہ کے پی حاجی غلام علی ،نگران وزیر تعلیم صوبہ خیبر پختونخواہ رحمت سلام خٹک ،منظور آفریدی، مولانا راشد محمود سومرو ،ڈاکٹر قاری عتیق ،مولانا صفی اللہ اور مولانا عطا الحق درویشں ،میرا مان اللہ نوتیزئی ،آغا فضل الرحمان شاہ ،سیٹھ اجمل ،مولانا محب اللہ ،مفتی زاہد شاہ نے بھی تقریب میں شرکت کی، پارٹی رہنمائوں کی جانب سے جے یو آئی سربراہ کو مبارکباد اور نئے جوڑے کی زندگیوں میں خوشیوں اور برکتوں کی دعا کی گئی ۔