لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ دوم، مراد رسول سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یو م شہادت یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں فضائل و مناقب، سیرت و کردار، شجاعت وبہادری اور بے مثال فتوحات اورکارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے سیدنا عمرؓ کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔ سرکاری سطح پر چھٹی نہ کرنے پر مختلف تنظیمیں ملک بھر ’’مدح صحابہ ‘‘کے جلوس بھی نکالیں گی۔
یکم محرم کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروقؓ عقیدت سے منایا جائے گا
Jul 17, 2023