تمام آسمانی مقدسات محترم‘ کسی کو توہین کا حق نہیں‘ مسلم و مسیحی قائدین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے مسلم مسیحی مذہبی قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آسمانی مذاہب اور ان کے مقدسات محترم ہیں۔ کسی بھی فرد ، جماعت ، ملک ، گروہ کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ کسی آسمانی کتاب یا نبی و رسل کی توہین کرے۔ سویڈن میں قرآن کریم کے جلائے جانے کے بعد تورات، انجیل ، زبورکے جلانے کی اجازت دینا ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ تورات کو نہ جلانے والے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان علماء  کونسل و انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے زیر اہتمام لاہور جامعہ منظور الاسلامیہ میں مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، علامہ عبد الحق مجاہد ، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا اسعد زکریا قاسمی ،چرچ آف پاکستان کے نمائندے پادری عمائنویل کھوکھر، پادری سلیم، مولانا نعمان حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا اسلم صدیقی، قاری عبد الحکیم اطہر، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مفتی فلک شیر، مفتی سید نسیم الاسلام، مفتی رحمت دین ، قاری عبد الماجد حقانی، قاری کفایت اللہ ، مولانا عبد الجبار، قاری محمد اسلم قادری، مولانا قاری مبشر رحیمی، مولانا عبد الغفار فاروقی، مولانا ناصر حقانی، قاری فیصل امین، قاری ساجد اور دیگر نے کہا کہ اسلام اور تمام مذاہب امن، سلامتی، اعتدال اور رواداری کا درس دیتے ہیں، کسی بھی مذہب کی تعلیمات تشدد اور اتنہا پسندی کی نہیں، ملک میں کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل انٹرفیتھ ہارمنی کونسل کے تحت عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس جلد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کی طرف سے ایک یاداشت اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے پاکستان میں نمائندوں کو پیش کی جائے گی جس میں یہ مطالبہ کیا جائے گاکہ تمام آسمانی مذاہب کے مقدسات کے احترام کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...