آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ پشاور‘ پاکستانی کھانوں کے دیوانے

Jul 17, 2023

پشاور(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی  پشاور کے مشہور زمانہ چرسی تکے کے رسیا ہوگئے۔ نیل ہاکنز پاکستانی کرتا اور واسکٹ پہن کر پشاور کے قصہ خوانی بازارپہنچے، گرما گرم الائچی والے قہوے سے دن کا آغاز کیا۔ انہوں نے پشاور کا مشہور  زمانہ چرسی تکہ بھی کھایا اور تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا میں نے زندگی میں کبھی اتنا لذیذ تکہ نہیں کھایا، اب سمجھ آیا یہ چرسی کے نام سے کیوں مشہور ہے؟

مزیدخبریں