سکھر بیراج سے مزید 2 نعشیں برآمد، مجموعی تعداد 6 ہوگئی

سکھر (این این آئی)سکھربیراج سے نعشیں ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ سکھر بیراج کے دروازے سے ایک خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران دریائے سندھ کی بے رحم موجوں کی نذرہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق نعش کو روھڑی تعلقہ ہسپتال منتقل کردی گئی ۔اس سے قبل سکھر بیراج میں نامعلوم مقام سے بہہ کر آنے والی ایک پانچ سالہ بچے کی نعش مل گئی۔ بیراج کے دروازے میں پھنسی نامعلوم نعش کو 24 گھنٹے گزرنے کے بعد نکال لیا گیا۔ امدادی اہلکاروں کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملنے والی نعشوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔  ملنے والی نامعلوم نعشوں میں 3 خواتین اور ایک بچے کی نعشیں بھی شامل ہیں‘ تاہم تاحال ایک نعش کی بھی شناخت نہ ہوسکی۔ سول سوسائٹی نے حکومت سے کمیٹی تشکیل دے کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن