بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) تائیوان کے مسئلے پر ہونے والی کشیدگی اور تنائو کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی جان کیری چین پہنچ گئے جہاں وہ اپنے ہم منصب شی زنہوا سے ملاقات کریں اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔یہ مذاکرات گزشتہ برس اس وقت تعطل شکار ہوگئے تھے جب امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نے چین کی ناراضی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تائیوان کا دورہ کیا تھا۔تاہم جان کیری جو اس وقت امریکی صدر کے مشیر برائے آب وہوا اور سابق وزیر خارجہ بھی ہیں نے کشیدگی، تنائو اور بے پناہ مسائل کے باوجود چین کو موسمیاتی تبدیلی پر مذاکرات کے لیے آمادہ کرلیا۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق امریکہ اور چین کے موسمیاتی مذاکرات کا دوبارہ آغاز عالمی سطح پر ریکارڈ کے گرم ترین ہفتے کے دوران ہوگا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے نومبر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان کیری کا مقصد COP28 کو فروغ دینا اور اس حوالے سے چین سے مذاکرات کرنا ہے۔COP28 کو امریکی محکمہ خارجہ نے نومبر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان کیری کا مقصد فروغ دینا اور اس حوالے سے چین سے مذاکرات کرنا ہے۔