ٹماٹروں کی قیمت میں اضافے سے بھارتی کاشتکار ایک ماہ میں کروڑ پتی بن گیا

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں حالیہ دنوں میں ٹماٹروں کی قیمت میں 400 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک کاشتکار ایک ماہ کے اندر کروڑ پتی بن گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پونے سے تعلق رکھنے والا کاشتکار تکا رام بھاگوجی اور اس کے خاندان نے ایک ماہ کے اندر ٹماٹر کے 13 ہزار سے زیادہ کریٹ فروخت کر کے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کما لیے۔ یہ کاشتکار 18 ایکڑ زرعی اراضی کا مالک ہے جس میں سے 12 ایکڑ پر اس نے اپنے بیٹے اور بہو کی مدد سے ٹماٹروں کو کاشت کیا۔ محض ایک دن یعنی 14 جولائی کو کاشتکار نے ٹماٹروں کے 900 کریٹ فروخت کر کے 18 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔

ای پیپر دی نیشن