چین میں بچوں کو زہر دینے والی ٹیچر کو سزائے موت دیدی گئی

بیجنگ (این این آئی)چین میں چار سال قبل کنڈر گارٹن (کے جی) کے بچوں کے کھانے میں زہر ملانے والی خاتون ٹیچر کی موت کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا۔39 سالہ خاتون ٹیچر وانگ یون نے 2020 میں سزائے وت کے خلاف اپیل داخل کی تھی تاہم عدالت  کی جانب اپیل خارج کرتے ہوئے موت کی سزا برقرار رکھی گئی۔خاتون ٹیچر پر بچوں کو زہر دینے کا الزام تھا، اس نے مارچ 2019 میں بازار سے سوڈیم نائیٹریٹ خریدکر بچوں کے کھانے میں ملا دیا تھا۔زہر آلود کھانا کھانے  کے باعث کے جی کلاس کے 24 بچے شدید متاثر  ہوئے تھے جبکہ اعضائ￿  ناکارہ ہوجانے کے باعث ایک بچہ فوت ہو گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن