سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر ون اورمیگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 20 سالہ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سربین بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو شکست دے کر نہ صرف پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ نوویک جوکووچ کا آسٹریلوی ویمن ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ کے 24 میجر سنگلز ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ برابر کرنے کا خواب بھی چکناچور کر دیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔سپین کے کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصاب شکن مقابلے کے بعد حریف 23 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح سربین سٹار اور میگا ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کو 6-1، 6-7(6-8)،1-6، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر نہ صرف پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتا بلکہ نوویک جوکووچ کی ومبلڈن اوپن کی مسلسل فتوحات کو بھی بریک لگا دی۔
سپینش کارلوس الکاراز نے جوکووچ کو پچھاڑ دیا
Jul 17, 2023 | 13:18