سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر بن گئے

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔سرفراز احمد نے 3000 رنز کا سنگ میل 52ویں ٹیسٹ میں عبور کیا، وکٹ کیپر بیٹر  21 ففٹی اور 4 سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں۔سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے 3000 رنز بنانے والے 20ویں بیٹر ہیں۔سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی وکٹ کیپر ہیں۔دوسری جانب قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں، انہوں نے بھی گال ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا۔عبداللہ شفیق نے 24ویں ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز 101 رنز پر پاکستان کی 5 وکٹیں گر گئی ہیں۔کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی پاکستان کی جانب سے بھی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور 101 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...