پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک نے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت ہے۔پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان سے رابطے میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرویزخٹک نے خیبر پختونخوا کے 13 سابق ممبران اسمبلی سے رابطہ کیا جس میں سے 6 نے معذرت کی۔ایسا بتایا جارہا ہے کہ پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی دعوت پر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں میری حمایت نہیں کی اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا. میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے۔ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےوجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔