موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، سمندروں کی رنگت تبدیل ہونے لگی

Jul 17, 2023 | 19:32

ویب ڈیسک

 لندن: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سمندروں کا رنگ تبدیل ہو رہا ہے. یہ عمل گزشتہ 20 سالوں سے جاری ہے۔

برطانیہ کے مؤقر نشریاتی ادارے دی گارجین کے مطابق گزشتہ 20 سالوں کے دوران دنیا کے سمندروں کی رنگت میں تبدیلیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ماہرین کے مطابق دنیا کے آدھے سے زیادہ سمندروں رنگ تبدیل ہوا ہے جو زمین کے کل رقبے سے بھی زیادہ ہے اور غالب امکان ہے کہ اس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہو گی۔اس حوالے سے سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندروں کا رنگ گہرا نیلا ہوتا تھا جو اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سبز رنگ کا ہو رہا ہے جو نہایت اہم ہے کیونکہ اس سے آنے والی مزید تبدیلیوں کی بابت علم ہوتا ہے۔ماہرین نے تحقیق کے دوران سمندر کی گہرائیوں میں بھی جا کر جائزہ لیا اور ایک کمپیوٹر ماڈل کے ذریعے دیکھا کہ اگر انسانی سرگرمیوں کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا نہ ہوتا تو سمندروں کا رنگ کیا ہوتا؟ماہرین کے مطابق کمپیوٹر ماڈل کے نتائج سے معلوم ہوا کہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے سمندر کی رنگت میں واضح تبدیلی ہوئی ہے۔سمندروں کی رنگت کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اب تک دنیا بھر میں سمندروں کے 56 فیصد سے زائد رقبے پر رنگت کی تبدیلیوں کو دریافت جا چکا ہے۔

مزیدخبریں