شانگلہ (آفتاب حسین) بلوچستان‘ کرم اور درہ آدم خیل کے کوئلہ کانوں میں تین مختلف حادثات میں شانگلہ کے 6 کان کن جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ درہ آدم خیل میں کوئلے کے ایک مائن میں زہریلی گیس پھٹنے سے ضلع شانگلہ سے 3 کان کن جاں بحق ہو گئے جس میں سلیمان‘ حبیب گل‘ عبدالہادی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کھچی مچھ بولان کوئلے کی کان میں پہاڑ بیٹھنے سے شانگلہ کے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ امان اﷲ عرف تاتا اور آفتاب رحمنٰ شامل ہیں۔ قبائلی ضلع کرم میں کوئلے کی کان میں حادثے سے عجب خان جاں بحق ہو گیا۔