لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا دربار مزار کے غسل کی تقریب میں حصہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، میاں مرغوب احمد سمیت لیگی رہنماؤں، ورکروں اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ غسل کی تقریب کی بعد اسحاق ڈار نے ملکی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی۔