سعودی عرب‘ 6 گھنٹے بندش پر بجلی کمپنی نے فی میٹر 200 ریال ہرجانہ ادا کر دیا

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ) سعودی بجلی کمپنی کی جانب سے شرورہ کمشنری کے متاثرین کو 2 ہزارریال فی میٹر کے حساب سے ہرجانہ ادا کردیا گیا۔ الیکٹرک کمپنی نے متاثرہ صارفین کے اکائونٹ میں 2 ہزار ریال منتقل کردیئے ہیں۔ بجلی کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق بجلی کے تعطل سے متاثر ہونے والے صارفین کو ہرجانے کے طورپر مقررہ رقم آئندہ 10 دنوں میں ادا کردی جائے گی۔ بجلی کمپنی کی جانب سے شرورہ کمشنری کے متاثرہ صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز بجلی کی فراہمی میں فنی بنیادوں پرتعطل ہو گیا تھا جس کی وجہ صارفین کو پیش آنے والی مشکل صورتحال پر معذرت خواہ ہیں۔ اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق بجلی کے تعطل کی صورت میں کمپنی پرلازم ہے کہ وہ فوری طورپر بجلی کی بحالی کے لیے کام کرے اگر بجلی کی فراہمی میں 6 گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر ہوتی ہے تو اس صورت میں کمپنی صارف کو 200 ریال ادا کرنے کی پابند ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن