مخصوص نشستیں ، فیصلہ پر عملدر آمد کیئلے الیکشن کمشن کا اجلاس کل طلب 

اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا۔ اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمشن کو بریفنگ دیں گے۔ جلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اْس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...