پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا‘ طالبان اپنی زمین استعمال نہ ہونے دیں: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ علاقائی سلامتی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ طالبان پر زور دیتے رہتے ہیں کہ وہ یقینی بنائیں کہ حملے افغان سرزمین سے نہ ہوں۔ پاکستان بدستور ایک قریبی پارٹنر ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن