شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا

Jul 17, 2024

لندن(این این آئی) رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی  پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلرکے طور پر حلف لے لیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔اس موقع پر شبانہ محمود نے کہا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اوربوجھ دونوں ہے، اس ذمہ داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے، میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے۔ شبانہ محمود نے قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہدکرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو سیاسی دبائو اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

مزیدخبریں