پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی  سمجھ سے بالاتر: اسفند یار ولی 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ جذباتی ہے۔ جذبات پر مبنی فیصلوں کے نتائج کسی صورت سود مند نہیں ہوتے۔ ماضی کے غلط فیصلوں کے اثرات آج تک سیاست پر نمایاں ہیں۔ سیاست میں ذاتی خواہشات اور جذبات پر قابو پانا  اصل امتحان ہے۔ جمہوریت اور سیاسی عمل کی مضبوطی کیلئے غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔ حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیر منطقی اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی کی صورت میں ہم ایسے فیصلوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن