پشاور(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو اہل خانہ سمیت اسلام آباد میں خیبرپی کے ہاؤس منتقل کردیا گیاہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپی کے یارمحمد نیازی کے مطابق علی امین گنڈاپورکی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے،صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے اور صنم جاوید اہل خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔