راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار کے ہمراہ ٹینچ بھاٹہ اور ڈھوک سیداں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امورکا جائزہ لیا اس موقع پر ایم این اے ملک ابرار، ایم پی اے ملک منصور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسان طارق اور دیگر انتظامی افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے مشیر وزیراعلی پنجاب کو تمام تر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی مشیر وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے لیے گئے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیامشیر وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے پہلی بار محرم الحرام میں سرکاری سطح پر ماتمی جلوسوں میں شامل عزاداروں کو سخت گرمی کے موسم میں میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے سبیلیں لگائی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے مشیر وزیراعلی پنجاب ذیشان عاشق ملک نے کہا کہ امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے امن کمیٹی اور تمام مکاتب فکر کے علما اکرام نے ہمیشہ مثالی کردار کیا۔