راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)10محرم الحرام کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرلئے راولپنڈی پولیس کے 6000سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ٹریفک پولیس کے900کے قریب افسران و اہلکارٹریفک کے فرائض سرانجام دینگے،10محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر2900سے زائد افسران تعینات کیے گئے ہیں،65جلوسوں اور113مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے،جلوس/مجالس میں آنے والے شرکا کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،خواتین کی چیکنگ بذریعہ لیڈی پولیس کی جائے گی،سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ والنٹیئرز رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،جلوسوں کے انعقاد سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے،جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،تمام جلوسوں کی بذریعہ کنٹرول روم CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
10محرم الحرام کے لئے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات
Jul 17, 2024