اسلام آباد(خبرنگار)بین الاقوامی تعاون کے ذریعے زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ، چار پاکستانی یونیورسٹیوں ہری پور یونیورسٹی ، قائد اعظم یونیورسٹی ، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے تاشقند ، ازبکستان میں منعقد ہونے والے 9ویں سلک روڈ ایگریکلچر ایجوکیشن اینڈریسرچ کوآپریشن فورم میں سلک روڈ ایگریکلچر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انوویشن الائنس میں شمولیت اختیار کر لی ہے اس تعاون کا مقصد چین اور پاکستان کے سرکردہ اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے، جس میں نئی غذائی فصلوں، سبزیوں کی اقسام اور ادویاتی فصلوں کے تبادلے اور مشترکہ ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
چار پاکستانی یونیورسٹیوںکی تاشقند میں سلک روڈ ایگریکلچر ایجوکیشن اینڈریسرچ کوآپریشن فورم میں شمولیت
Jul 17, 2024