اسلام آباد(خبر نگار)نواسئہ رسول،جگر گوشہ بتول سیدنا حضرت حسین وہ عظیم ہستی ہیں جن کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور کارناموں سے تاریخ اسلام کے صفحات روشن ہیں، سیدنا حضرت حسین نے اپنے نانا حضور اکرم ؐ سے بے پناہ شفقت و محبت کو سمیٹا اور سیدنا حضرت علی کی آغوش محبت میں تربیت و پرورش پائی،حضرت سیدناحسین کی ذات مبارکہ تمام صحابہ کے لئے انتہائی عقیدت و احترام او رمحبت و تکریم کا مرکز تھی۔ان خیالات کااظہارناظم اعلی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ارسلان کیانی،ناظم اطلاعات ونشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلال ربانی نے 10محرم الحرام یوم شہادت نواسہ رسول کی مناسبت سے جاری بیان میں کیا۔