دو سو سے زائد شہری دفاع کے رضاکارجلوس کے ہمراہ ہوں گے

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ شہری دفاع راولپنڈی نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اورمحرم جلوس کے روٹس میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کی غرض سے ڈیوٹی پر مامور سرکاری محکموں اور اداروں کی معاونت کے لئے قومی رضاکاروں کے دستے تیار کر لئے،یہ رضا کار راولپنڈی شہر کے مختلف حصوں میں محرم الحرام کے دوران خدمات سر انجام دی گے، اس مقصد کے لئے شہری دفاع کے رضاکاروں کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران دو سو سے زائد شہری دفاع کے رضاکارجلوس کے ہمراہ ہوں گے اور امام بارگاہوں کے علاقوں میں تعینات رہیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن