راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ویسٹریج پولیس نے چوری میں ملوث گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے42تولے طلائی زیورات،04لاکھ64ہزار 820روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی و دیگر قیمتی اشیا برآمد کرلیں پولیس کے مطابق ملزمہ گھریلو ملازمہ آمنہ نے گھر کی چابیاں اپنی والدہ کو دیں تھی ملزمہ مالک کے ہمراہ مری گئی اور اپنی والدہ اور بھائی کو فون کرکے بتایا کہ گھر خالی ہے،ملزمہ کی والدہ اور بھائی نے گھر کے تالے کھول چوری کی واردات کی ایس پی پوٹھوہار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم دیا ویسٹریج پولیس نے ملزمہ اور اس کے بھائی شہزاد کو گرفتارکرلیاایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزمہ کی والدہ کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ملزمان کی گرفتاری پرسی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے