راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضیاء الامت سیمینار 21جولائی بروز اتوار دن ایک بجے رائلٹن ہوٹل بالمقابل لیاقت باغ گیٹ لیاقت روڈ راولپنڈی میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے مذہبی ،سیاسی ،سماجی و صحافی حضرات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی ان خیالات کا اظہار الکرم فرینڈز راولپنڈی ڈویژن کے ناظم مفتی عبدالرحمان قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ سیمینار میں مختلف شخصیات ضیا ء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کی زندگی و کردار پر روشنی ڈالیں گی ۔ سیمینار کے لئے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیںجو سیمینارکو کامیاب کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔