راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے منگل کو شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر اور ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیافلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی ایس ایس پی آپریشنزحافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے، جلوسوں کی کنٹرول روم، CCTVکیمروں کی مدد سے مانٹیرنگ کی جائے گی،اسلحے کی نمائش اور لاڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز، علما، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔
سی پی او کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ
Jul 17, 2024