امت مسلمہ کو حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے، سید آل حبیب علیخاں

Jul 17, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سجادہ نشین اجمیر شریف حضرت خواجہ دیوان سید آل حبیب علیخاں کی زیر صدارت درگاہ معلی گلشنِ سلطان الہند اجمیری فتح جنگ میں 10 محرم الحرام کوعظیم الشان محفل پاک بسلسلہ حضور سید الشہدا حضرت امام حسین صبح 10 بجے تا نماز ظہر ہو گی ، محفل پاک کا آغاز ختم قرآن پاک سے ہو گا، اس کے بعد نعت خوانی اور مناقب کا سلسلہ شروع ہو گا، مشائخ عظام اور علما کرام اپنے اپنے خطابات ارشاد سے حاضرین کے دلوں کو منور کرے گے اس موقع پر سجادہ نشین اجمیر شریف حضرت خواجہ دیوان  سید آل حبیب علیخاں کا کہنا تھا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے لیے عظیم درس ہے امت مسلمہ کو حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے پیاسے آج تک زندہ ہیں امام حسین نے جبر نہیں صبر سے اسلامی عظمت کا علم بلند کیا جان دے کر اسلام زندہ کیا یزید بزدل تھا ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے کا نام ہی حسینیت ہے ۔المیہ ھے 65 اسلامی ملکوں کے سربراہ آج تک بیت المقدس آزاد نہ کرا سکے۔ امام حسین نے پورے خاندان کی قربانیاں دے کر دین اسلام کو بچایا۔ حکومت بھی فتنہ پرستوں کا منہ توڑنے کے لئے جذبہ حسینیت اپنائے جب تک ہمارے دلوں میں نواسہ رسول کی محبت رھے گی ۔یزیدیت لرزتی رہیگی ۔ 

مزیدخبریں