مری (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محرم الحرام، ائیر ایمبولینس، مون سون سیزن سمیت روڈ ٹریفک حادثات کو کم کرنے پر بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلع مری کے الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کی جانب سے انتظامات اور ان پر عمل درآمد کروانے پر اب تک کی جانے والی کاروائیوں پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں اور یوم عاشورہ پر فیلڈ میں موجود رہیں اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ و ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید نے بریفنگ دی کہ کسی بھی ممکنہ درپیش حادثات و سانحہ سے نبرد آزما ہونے کے لیئے ڈیزاسٹر ایمرجنسی پلان تشکیل دے رکھا ہے۔
آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس
Jul 17, 2024