کھنڈہ (نامہ نگار )سابق سیکرٹری جنرل بارایسوسی ایشن فتح جنگ سید وصی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہدا کربلا کی عظمت کو سلام ، یوم عاشور تجدید عہد وفا کا دن ہے، امت مسلمہ سامراجی طاقتوں کی مزاحمت کے لیے جزبہ حسینی اپنائے۔ امت مسلمہ کی بیداری کے لئے اسوہ حسینی کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔ فکری، علمی اور تہذیبی محاذ پر جدوجہد تہز کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلمان اسلام پر عمل پیرا ہوتے تو موجودہ حالت نہ ہوتی,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو باطل قوتوں سے مقابلہ کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ دین اسلام کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے رفقا کامل ایمان ، جزبہ شہادت جہد مسلسل اور عمل پیہم کی ایک بے نظیر مثال ہے ، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے یہ ثابت کیا کہ اقتدار کی طاقت جان تو لے سکتی ہے ایمان نہیں ۔