مندرہ (نامہ نگار) سابق کونسلر و سینئر صحافی سید ساجد نقوی کی رہائش گاہ واقع نوازاباد موہڑہ مندو مندرہ میں گزشتہ روز 7 محرم الحرام کو مجلس و جلوس سرکار وفا کا انعقاد کیا گیا مجلس سے ذاکر قاضی عمران حیدر جھامرہ، شاعر اہلبیت عباس قریشی ، ذاکر سید ناصر عباس نقوی ، پروفیسر ثاقب امام رضوی ، ذاکر سید صغیر شاہ اور ذاکر سید مصطفیٰ علی نقوی نے ذکر محمد و آل محمد بیان کرتے ہوئے شہادت کے فلسفے اور دین اسلام کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالی نقابت شیخ شوکت جعفری اور دعا و زیارت سید محمد علی نقوی نے پڑھائی، اختتام پر ساجد نقوی کے گھر سے علم غازی عباس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ماتم و نوحہ خوانی کرتے ہوئے سید شبر نقوی اور سید عامر عباس کے گھروں سے ہوکر واپس سید ساجد نقوی کے گھر اختتام پذیر ہوا ۔
ساجد نقوی کی رہائش گاہ پرمجلس و جلوس کا انعقاد
Jul 17, 2024