اٹک (نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر قیادت 9 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں مجالس و جلوس ہائے کی سکیورٹی کے سخت انتظامات،تفصیلات کے مطابق نویں محرم الحرام کے حوالہ سے ضلع اٹک میں دن اور رات میں 77 مجالس اور 37 جلوس ہائے منعقد ہوئے، سب ڈویژ نل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کی زیرنگرانی اٹک پولیس کے 2000 سے زائد افسران و جوان مستعدی سے ڈیوٹی سر انجام دی، جلوس ہائے کی فول پروف سکیورٹی بنانے کے لیے جلوس کے روٹ پر اور مکانوں کی چھتوں پر پولیس افسران اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں، ضلع بھر میں متعدد ایلیٹ سیکشنز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔