گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے اضافی واٹر ٹینک کی تعمیر پر کام جلد شروع کر دیا جائے گا 75000 گیلن پانی کی سٹوریج کے لیے اور ہیڈ واٹر ٹینک کی تعمیر کے لیے بلدیہ گوجرخان کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جس پر گوجرخان کے عوام کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سینیٹر پرویز رشید کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس منصوبے پر 16 کروڑ روپے تقریبا لاگت آئے گی جس پر ہم اس سلسلے کی منظوری میں سینئر تجزیہ نگار شہزاد قریشی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے کو اجاگر کیا اور حکومت پنجاب میں اعلیٰ سطح پر معاونت کی، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم تمام عوامی مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کر کے عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور گو جرخان شہر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں پانی کی قلت کے تدارک کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر ایک اضافی واٹر ٹینک کے منصوبے پر فوری کام شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں راجہ شوکت عزیز بھٹی کے مطابق آمدہ ہفتے میں اس پر کام شروع ہو جائے گا جبکہ پانی کی قلت پر مکمل قابو پانے کے لئے ایک بڑے منصوبے کی رپورٹ بھی حکومت پنجاب کے نوٹس میں لائی جاچکی ہے جس کی منظوری جلد متوقع ہے ۔
گوجرخان شہر میں اضافی واٹر ٹینک کی تعمیر پر کام جلد شروع ہوگا، شوکت بھٹی
Jul 17, 2024