گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان، تحصیل بھر میں محرم الحرام کے حوالہ سے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق آج دس محرم الحرام کے سلسلہ میں تھانہ گوجرخان 6، تھانہ مندرہ6 اورتھانہ جاتلی کی حدود میں 12 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضرظہور گورائیہ نے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والے جلوس کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا جبکہ حفاظتی انتظامات اور دیگر امور کے حوالہ سے ڈی ایس پی سلیم خٹک نے نگرانی کی پولیس نے تحصیل بھر میں جلوسوں کو سیکورٹی دینے کے حوالہ سے بھاری نفری تعینات کررکھی ہے جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کو باقاعدہ چیک کرکے حفاظتی گیٹ سے داخل کیا جائے گاپولیس کی نفری جلوسوں کے تمام راستوں میں تعینات ہوگی جبکہ گزشتہ روز 9محرم الحرام کے موقع پر تھانہ گوجرخان کی حدود سے 5،تھانہ مندرہ8 اور تھانہ جاتلی کی حدود سے 7جلوس نکالے گئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے۔