اسلام آباد (وقائع نگار)حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا کنبہ قربان کر دیا لیکن اپنے نانا کے دین پر آنچ نہیں آنے دی حضرت امام حسین پوری انسانیت کے محسن ہیں پاک اہلبیت کے گھرانے کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں محرم الحرام کے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید ذین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔دربار سخی اجی مبارک شاہ جی 14 تھری پر عشرہ محرم کی مجلس میں ملک شفقت رضا شفقت آف لاہور قلب حسین یاسر قمر عباس نقوی ملک ضمیر حسین سید عرفان حیدر نقوی مقصود حسین جعفری ودیگر نے ذکر محمد وآل محمد بیان کیا۔ پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسلمانوں کو محبت اخوت قربانی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین کسی مخصوص فرقہ مسالک کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے محسن ہیں قیامت تک نواسہ رسول اور ان کے عظیم خاندان کی عظیم قربانی تاریخ میں جگمگاتی رہے گی۔
امام حسین نے اسلام کی سربلندی کیلئے اپنا کنبہ قربان کر دیا،عنایت شاہ کاظمی
Jul 17, 2024