کھنڈہ (نامہ نگار )تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک جمشید الطاف نے کہا ہے کہ شہادت مکمل امن کا پیغام ہے جنہیں اپنا کر پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایاجاسکتا ہے کیونکہ انکی تعلیمات مینارہ نور اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں آج ہم مسلمان محرم کے مقدس ماہ میں اخوت بھائی چارے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں ،اسی میں ہماری کامیابی ہے’’نوائے وقت ‘‘سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے امن کوفروغ دینا ہمارا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے۔