جہلم(نامہ نگار) گاڑیوں میں کالے شیشے لگانے اور کالے پیپرز لگانے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اور شہر میں آور لوڈنگ سے بڑھنے والے مسائل اور حادثات کو روکنے کیلیے ٹریفک پولیس جہلم نے بلاتفریق مہم شروع کر دی ہے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں بلیک شیشوں اور شیشوں پر لگے بلیک پیپرز لگانے پر مکمل پابندی ہے لیکن گاڑی مالکان اس پر علدرآمد نہیں کرتے اس بات کا فائدہ بعض اوقات جرائم پیشہ افراد اٹھاتے ہیں اس کے علاوہ اورلوڈنگ سے بھی جان لیوا حادثات سمیت ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے گاڑی مالکان کو چاہیے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے خود ہی بلیک شیشے بلیک پیپرز اتار دیں اور آورلوڈنگ سے پرہیز کریں۔