ملک جہانگیر دھرکنہ  کے آفس  پر حملہ،بھانجا زخمی ہو گیا 

بوچھال کلاں(نامہ نگار) مرکزی صدر تحریک تحفظ پاکستان اور سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک جہانگیر دھرکنہ کے آفس پر چند افراد نے حملہ کر کے انہیں زد کوب کیا جس دوران ان کے بھانجے کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ادھر حملہ آور جس کا نام اسد بتایا گیا ہے اس نے بوچھال کلاں پولیس چوکی پر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں نارکوٹیکس کا ملازم ہوں میں جھامرہ روڈ پر آ رہا تھا کہ نامعلوم پٹھانوں نے مجھے روکا اور  گھسیٹ کر گاڑی سے نکالا اس دوران فیصل زبیر مسلح پستول آ گیا میں نے پستول پکڑنے کی کوشش کی اور ملک جہانگیر مسلح کلہاڑی آ گیا مجھ پر تشدد کیا اور میری جیب سے پانچ لاکھ روپے نکال لئے ،ملک جہانگیر نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ مجھ پر دی گئی جھوٹی درخواست کی انکوائری کرائیں ۔

ای پیپر دی نیشن