اہل خانہ سوتے رہے اور ملزمان طلائی زیورات ، نقدی لے اڑے

کلر سیداں(نامہ نگار) اہل خانہ سوتے رہے اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیت کر فرار ہو گئے ۔افتخار احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں رات کو اپنی فیملی کے ہمراہ سویا ہوا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر ہماری الماری کا تالہ توڑ کر اس میں موجود طلائی زیورات اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چرا لی ۔سحری کے وقت میری بہو روزہ رکھنے کیلئے اٹھی تو دیکھا کہ الماری کا تالا ٹوٹا ہوا اور اس میں موجود طلائی زیورات اور نقدی غائب تھی۔ادہرباغ جمیری کے علاقے میں عبدالحمید نامی شخص کی آڑھائی لاکھ مالیت کی بکری چوری کر لی گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن