شہباز شریف نے اپنی وزارت عظمی کیلئے سیاسی خود کشی کر لی،عوامی حلقے

 کلرسیداں(نامہ نگار)ایک ہفتے میں بجلی کے نرخوں میں تین بار پٹرول کے نرخوں میں حالیہ بھاری اضافے پر مسلم لیگ ن سمیت تمام شہریوں اور طبقات نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی وزارت عظمی کے لیئے مسلم لیگ ن کی تباہی کے ساتھ ساتھ سیاسی خود کشی کر لی ہے شہباز شریف وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھ کر جس بے دردی سے ہر دو تین ایام کے بعد بجلی اور پٹرول کے نرخوں میں بھاری اضافہ کیئے جا رہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر کے کسی ملک سے نہیں دی جا سکتی جب سے شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں ملک کا ہر روز کروڑوں لوگوں کے لیئے مشکلات پریشانیوں کا پیغام لاتا ہے بھارت اور بنگلہ دیش ہی نہیں کئی دھائیوں تک حالت جنگ میں رہنے والے افغانستان کی معاشی حالت ہم سے کہیں بہتر ہے ہم آج جس معاشی اخلاقی تباہی کا شکار ہوئے ہیں اس کا الزام ہم بھارت کو نہیں دے سکتے اس کے ذمہ دار پاکستان پر راج کرنے والے فوجی امروں کے ساتھ ساتھ بھٹو اور نوازشریف خاندان ہیں جن کے بار بار کے اقتدار نے اج ملک کو گہری کھائی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے پر شخص دو وقت کی روٹی کے لیئے پریشان ہے دوسری جانب حکمران بیوروکریسی اور اشرافیہ دونوں ہاتھوں سے ملکی وسائل کو لوٹ کر اپنی اثاثے بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن